کاروبار
19 مئی ، 2012

پاکستانی اسٹاک ایکس چینج میں اس ہفتے مندی کا رجحان رہا

پاکستانی اسٹاک ایکس چینج میں اس ہفتے مندی کا رجحان رہا

کراچی…پاکستانی اسٹاک ایکس چینج میں اس ہفتے شدید مندی رہی اور انڈیکس چودہ ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا اس ہفتے مارکیٹ کا آغاز منفی ہوا اور پورے ہفتے ہی مارکیٹ میں مندی کا رحجان جاری رہا۔ علاقائی ممالک کی مارکیٹس میں مندی اور تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے انرجی اسٹاکس کی فروخت کو ترجیح دی۔ اس ہفتے کے ایس ای 100 انڈیکس 373 پوائنٹس کمی کے بعد 13858 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اوسط کاروباری حجم 45 فیصد کمی کے ساتھ چودہ کروڑ شیئرز رہا۔ نمایاں کاروبار ڈی جی خان سیمنٹ کے شیئرز میں ہوا۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 429 پوائنٹس کمی کے بعد 11981 پوائنٹس پر بند ہوا مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ بجٹ کے اعلان تک یہ اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ۔

مزید خبریں :