14 ستمبر ، 2015
لاہور.......لاہور میں جیولر کو گھر میں لوٹنے کے لیے آنے والے ڈکیت ہمسائے کی گولی کا نشانہ بن گئے ، ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوا۔
لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں چوہان روڈ پر ایک جیولر فہیم کے گھر میں داخل ہوئے۔ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ایک ڈاکو سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اسلام پورہ چوہان روڈ پر چار ڈاکو ایک جیولر فہیم کے گھر میں داخل ہوئے، واردات کے بعدڈاکو فرار ہورہے تھے کہ ہمسائے مقصود نے ان پر فائرنگ کردی جس سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کاساتھی اور راہگیر منصور زخمی ہوگئے۔ دو ڈاکو فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ڈاکو کی لاش اورزخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا ۔