پاکستان
14 ستمبر ، 2015

شمالی وزیرستان میں جھڑپ، 5 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں جھڑپ، 5 دہشت گرد ہلاک

میران شاہ.......شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے ایک افسر بھی شہید ہوئے۔

دہشت گردوں کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کی جھڑپ کا واقعہ گزشتہ رات شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں پیش آیا۔ جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز نے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ واقعے میں پاک فوج کے ایک افسر بھی شہید ہوئے۔

مزید خبریں :