پاکستان
14 ستمبر ، 2015

سیکریٹری الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات

سیکریٹری الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات

اسلام آباد.......الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دو مرحلوں میں آر اوز اور ڈی آر اوز دوسرے صوبوں سے لینے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ملاقات میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دو مرحلوں کا شیڈول جاری ہو چکا ہے، آر اوز اور ڈی آر اوز اپنا کام کر رہے ہیں، ان کی تعیناتی اور تربیت الیکشن شیڈول سے قبل ہوتی ہے، اب ان کی تبدیلی ممکن نہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عمرسرفراز چیمہ نے کہا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات میں صوبے کے ماتحت آر اوز اور ڈی آر آوز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

مزید خبریں :