پاکستان
14 ستمبر ، 2015

علمائے کرام کے قتل میں ملوث ملزم وصی حیدر عدالت میں پیش

علمائے کرام کے قتل میں ملوث ملزم وصی حیدر عدالت میں پیش

کراچی........انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علمائے کرام کے قتل میں ملوث ملزم وصی حیدر کو غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا سے گرفتار کیے گئے ملزم وصی حیدر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گزشتہ روز پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ بر آمد ہوا ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے مفتی شامزئی، قاری احسان، قاری عبدالمجید دین پوری، انسپکٹر ناصر الحسن کے قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید خبریں :