14 ستمبر ، 2015
پشاور........خیبرپختونخوا کے سابق وزیر ضیا اللہ آفریدی کا وڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔
خیبرپختونخوا کے سابق وزیر ضیا اللہ آفریدی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی کور کمیٹی کے سامنے اپنی صفائی ثابت کرسکتا ہوں، تحریک انصاف کا کارکن تھا، ہوں اور رہوں گا۔