15 ستمبر ، 2015
کراچی.......وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ۔ اپیکس کمیٹی سندھ کا اہم اجلاس آج وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہوگا ۔
اجلاس میں صوبے میں جاری نیشنل ایکشن پلان اور ٹارگٹڈ آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جبکہ کراچی آپریشن سے متعلق بھی امور زیر غور آئیں گے ۔
اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ،کورکمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔