پاکستان
15 ستمبر ، 2015

خیبر پختونخوا اسمبلی:پی کے93 اپر دیر پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

خیبر پختونخوا اسمبلی:پی کے93 اپر دیر پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

اپر دیر .......خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے93 اپر دیر پر ضمنی انتخاب پر پولنگ جاری ہے۔پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی ۔

حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 76 ہے ۔ جن میں سے90368مرد جبکہ57708خواتین ووٹرز ہیں ۔ یہاں 120پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 14 صرف خواتین کے لئے مختص کئے گئے ہیں تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ .

ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے ملک اعظم خان اور پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ثناء اللہ کے درمیان مقابلہ ہے۔یہ نشست جماعت اسلامی کے ملک بہرام خان کی جعلی ڈگری میں نااہلی پر خالی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :