15 ستمبر ، 2015
راولپنڈی........ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔عدالت نے ہائی کورٹ نے فیصلے کی تصدیقی کاپی کے ملنے تک سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔
ماڈل ایان علی رہائی کے بعد چوتھی بار سیکورٹی گارڈز کے حصار میں راولپنڈی کچہری پہنچیں۔کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب نے ایان علی خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی ۔ کیس میں ایان علی پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔
ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا کہ ہائی کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا اور پراسکیوشن کی درخواست کو خارج کیا ہے ۔انہوں نے استدعا کی کہ فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی ملنے کے بعد سماعت کی جائے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔