15 ستمبر ، 2015
وانا .......جنوبی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 6 اہل کار زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل وانا کے علاقے رستم بازار میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 6 اہل کار زخمی ہوگئے زخمی اہل کاروں کو آرمی کیمپ وانا منتقل کیا گیا ،تین زخمی اہل کاروں کی حالت تشویشناک ہیں۔
فورسز کی گاڑی زیڑی نور کیمپ سے وانا اڈہ جارہی تھی ،واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔