پاکستان
15 ستمبر ، 2015

ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد

 ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد

لاہور.....لاہورکےقومی حلقہ این اے 122میں ضمنی الیکشن کےلئےمسلم لیگ ن کےامیدوارسردار ایاز صادق کےکاغذاتِ نامزدگی منظورکرلئےگئے۔

سردارایازصادق کےبیٹے علی ایاز کا کہناہےکہ یہ حربہ تو ناکام ہو گیا، عمران خان اور عبدالعلیم خان اب کوئی اور حربہ ڈھونڈیں۔سردارایازصادق کےکاغذاتِ نامزدگی کےخلاف تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نےاعتراض دائرکیاتھاکہ انہوں نے2013ء کےعام انتخابات میں دھاندلی کی ،اس لئےنااہل قرار دیا جائے ۔

ریٹرننگ آفیسرنےگزشتہ روزمحفوظ کیاگیافیصلہ آج صبح سنادیا،ریٹرننگ آفیسر نےسردارایازصادق کےکاغذات پر اعتراضات مسترد کرتےہوئےقراردیا کہ مخالفین نےاعتراضات کےحق ثبوت پیش نہیں کئے۔

سردار ایازصادق کےبیٹے علی ایاز کاکہناہےکہ عمران خان کےخلاف الیکشن لڑنا چاہتےہیں،پہلے بھی انہیں2بار شکست دی،اگر عمران خان کورنگ امیدوار ہوتےتوضرور علیم خان کےکاغذات پر اعتراضات دائر کرتے۔

مزید خبریں :