پاکستان
15 ستمبر ، 2015

جیو جمہوریت: دیر کی خواتین نے فرسودہ روایت توڑ ڈالی

 جیو جمہوریت: دیر کی خواتین نے فرسودہ روایت توڑ ڈالی

دیر......جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان نے جمہوریت کی مضبوطی کی طرف ایک اور قدم بڑھا یا ہے، دیر کے ضمنی انتخاب میں آج خواتین بھی ووٹ کاسٹ کررہی ہیں اور اس علاقے میں یہ منظرپینتالیس سال بعد دیکھنے کو ملاہے ۔

فرسودہ روایات کا خاتمہ کرنے دیر کی عورت گھر سے نکل آئی ہے ، گھر سے نکلنے والا قدم ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے ہے ، پینتالیس سال میں یہ پہلا موقع ہے جب اس علاقے میں خواتین ووٹ کاسٹ کررہی ہیں۔

حلقہ پی کے 93میں کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 76 ہے ۔ جن میں سے 57ہزار7سو8خواتین ووٹرز ہیں ۔ یہاں 120پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 14 صرف خواتین کے لئے مختص کئے گئے ہیں خواتین کےتما م پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہےاوریہاں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئےہیں۔

مقامی افرادکا کہنا ہے کہ 1977کے الیکشن کے بعد پہلی بار خواتین اپنا ووٹ کاسٹ کرنے گھروں سے باہر نکلی ہیں۔یہاں کے عوام کودرسگاہوں کی کمی ، بجلی کی عدم فراہمی ، ٹوٹی سڑکیں،اورصحت کی سہولتوں کی عدم دستیابی جیسے بڑے مسائل کا سامناہے۔انہی مسائل کے حل کے لئے خواتین اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے باہر آئی ہیں ۔ا ن کا یہ قیمتی ووٹ علاقے کی قسمت کس حد تک بدلے گا یہ آنے والا وقت ہی بتائیگا۔

مزید خبریں :