پاکستان
15 ستمبر ، 2015

سابق چیئرمین پیمرا کیخلاف ایف آئی اے مقدمات کی سماعت ملتوی

 سابق چیئرمین پیمرا کیخلاف ایف آئی اے مقدمات کی سماعت ملتوی

اسلام آباد .......اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید کے خلاف ایف آئی اے مقدمات میں ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ایک دن کیلئےملتوی کردی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید کی درخواست پر سماعت کی جس میں انہوں نے ایف آئی اے کی جانب سے بنائے گئے مقدمات کو غیر قانونی، بے بنیاد اور بد نیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئےانہیں خارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

اسٹینڈنگ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسرانسپکٹر افضل خان نیازی ، ای او بی آئی کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ پیش ہو رہے ہیں ، اس لئے آج نہیں آ سکے، اس پرسماعت کل (بدھ) تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :