پاکستان
15 ستمبر ، 2015

کراچی: غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف کارروائی شروع

کراچی: غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف کارروائی شروع

کراچی.......شہری انتظامیہ کی جانب سے کراچی کی مختلف شاہراہوں پر لگائے گئے غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ نے طارق روڈ اور اطراف کی سڑکوں کے کنارے لگے غیر قانونی سائن بورڈز اتار لیے۔

حکام کا کہنا تھا کہ کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر کی جا رہی ہے جو کہ 3 دن تک جاری رہے گی۔ شہر کی دیگر سڑکوں پر لگے غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف بھی آئندہ2 روز میں کارروائی متوقع ہے۔

مزید خبریں :