15 ستمبر ، 2015
جیوانی.......بلوچستان میں جیوانی ائرپورٹ پر حملےاور سول ایوی ایشن کے اہل کاروں کی ہلا کت میں ملوث آٹھ شرپسند گرفتار کرلیےگئے ہیں ۔
ترجمان ایف سی کےمطابق حساس ادارے اور ایف سی کے اہل کاروں نے خفیہ ااطلاع ملنے پر گوادر اور جیوانی میں کارروائیاں کیں ۔ اس دوران میں کالعدم تنظیم کے آٹھ شرپسند پکڑے گئے ۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار شرپسند جیوانی ائرپورٹ پر حملے، سول ایوی ایشن کےاہلکاروں کی ہلاکت ، ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔