16 ستمبر ، 2015
کراچی.......پی آئی اے نے عید الاضحی کے تینوں دن اندرون ملک کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ قومی ایئر لائن کی جانب سے 25فیصد رعایت کا اطلاق عید الاضحی کے تینوں روز سفر کرنے والے مسافروں پر ہوگا ۔
پی آئی اے کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ کے مطابق رعایتی کرایوں کا اطلاق بزنس ، اکانومی پلس اورا کانومی کلاس پر بھی ہوگا۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد عید کے پُر مسرت موقع پر شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔