پاکستان
16 ستمبر ، 2015

بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، گولہ باری جاری

بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، گولہ باری جاری

کوٹلی ........بھارتی فوج نے آج پھر کوٹلی آزاد کشمیر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ۔گزشتہ روز کی بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید ہواتھا ۔

بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کا سلسلہ نہ رک سکا،لائن آف کنٹرول پر بھارت پھر آوٹ آف کنٹرول ہوگیا ۔کوٹلی آزاد کشمیر کے بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ۔

پاکستانی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فورسز کو خاموش کرادیا ۔گزشتہ روز بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی جوان شہیدا ہوا تھا ۔

چند روز قبل پنجاب رینجرز کے سربراہ کی زیر قیادت بھارتی دورے گئے وفد کو بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے یقین دلایا تھا کہ بھارت گولی چلانے میں پہل نہیں کریگا۔

مزید خبریں :