دنیا
16 ستمبر ، 2015

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے70ویں سیشن کاآغاز ہوگیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے70ویں سیشن کاآغاز ہوگیا

نیویارک.....اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےستر70ویں سیشن کاآغاز ہوگیا ہے۔ ڈنمارک کے Mogens Lykketoft نےنئےصدر کاعہدہ سنبھال لیاہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئےصدر نےسیشن کی کارروائی کاآغاز خاموش دعائیہ سے کیااور توقع ظاہر کی کہ اسمبلی کا یہ70واں سیشن تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا۔
سیشن میں ماحولیاتی تبدیلیوں، دیرپاترقی ،قیام امن اور منشیات فروشی کےخلاف اقدامات پربات ہوگی اورمشرق وسطی سےیورپ جانیوالےپناہ گزینوں کامعاملہ بھی اہم ہوگا۔
نئے صدر نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کےرکن ممالک علاقائی تنازعات ختم کرنےکےلیےمل کرکام کریں۔

مزید خبریں :