16 ستمبر ، 2015
حب......فرنٹیئر کور بلوچستان کی غیرقانونی ڈیزل اسمگلنگ کےخلاف کارروائی کے دوران ایک لاکھ 50ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا ہے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق کاروائی حب میں چیک پوسٹ پر کی گئی، جہاں 3 ٹینکروں سے ایک لاکھ 50ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکرکے قبضے میں لےلیاگیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق قبضے میں لیاگیا ایرانی ڈیزل کسٹم حکام کےحوالے کردیاگیاہے،تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔