16 ستمبر ، 2015
کراچی .......کراچی میں چائنا کٹنگ کے کنگ کہلانے والے چنوں ماموں کے بعد ان کے اہل خانہ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔
چائنا کٹنگ کا کنگ کہلانے والے چنوں ماموں کو اہل خانہ سمیت گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے چنوں ماموں، ان کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کے خلاف دو مقدمات میں چالان جمع کرائے ہیں۔
جیونیوز نے چالان کی کاپی حاصل کرلی ہے۔ ایف آئی اے نے چالان میں چنوں ماموں کے پورے خاندان کو مفرور ملزم قرار دیا ہے۔ مفرور ملزموں میں ایک منی ایکسچینج کا مالک اور ملازم بھی شامل ہے۔