16 ستمبر ، 2015
اسلام آباد........بلدیاتی انتخابات سے پہلے زرعی ترقیاتی پیکیج کے اعلان پر بعض حلقوں نے اعتراض کیا، لیکن الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نواز شریف کو کلین چٹ دے دی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کسان پیکیج پورے ملک کے لیے ہے، سندھ اور پنجاب کے لیے مخصوص نہیں، ارکان پارلیمنٹ کےصوابدیدی فنڈز منجمد رہیں گے۔