پاکستان
16 ستمبر ، 2015

والدین کو بھاری فیس والے اسکولوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے،عمران

والدین کو بھاری فیس والے اسکولوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے،عمران

اسلام آباد........تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ والدین کو بھاری فیسوں والے نجی اسکولز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔

عمران خان نے نجی اسکولز کی فیسوں میں بے پناہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کی فراہمی کی آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوچکی ہے، جو شرمناک ہے۔

عمران خان نے سوال اٹھایا کہ کیا سرکاری اسکولز معیاری تعلیم دے رہے ہیں، ایسی صورتحال میں بچوں اور ان کے والدین کو نجی اسکولز کی انتظامیہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔

مزید خبریں :