پاکستان
16 ستمبر ، 2015

لندن میں عمران فاروق کے قتل کو 5سال ہو گئے

لندن میں عمران فاروق کے قتل کو 5سال ہو گئے

لندن.......لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عمران فاروق کے قتل کو 5سال ہوگئے، لیکن قاتل ابھی تک نہیں پکڑے جاسکے۔ اس قتل کے حوالے سے ساڑھے 4 ہزار افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، ساڑھے7 ہزار دستاویزات کا معائنہ کیا گیا جبکہ 4 ہزار اشیا قبضے میں لی گئیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے حوالے سے اسکاٹ لینڈ یارڈ تفتیش کر رہی ہے ۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اس قتل کے حوالے سے پاکستان میں بھی کئی افراد سے پوچھ گچھ کی ہے۔

مزید خبریں :