16 ستمبر ، 2015
اسلام آباد.........وزیرمملکت نجکاری محمد زبیر نے کہاہےکہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، پرانے منصوبے اور پرانی مشینری کو چلانے میں مسئلے تو ہوتے ہیں۔
وزیرمملکت نجکاری محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نندی پور منصوبے کا معاملہ کرپشن کا نہیں بدانتظامی کا ہے، وزیر اعظم کے حکم پر منصوبے کا آڈٹ کرایا جا رہا ہے، ایک پرانے منصوبے کو چلانے کی کوشش کی گئی، اس طرح کی صورتحال پیش آنے کا خدشہ موجود تھا، اس میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی بدانتظامی ہوئی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان کی سیاست جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے، بے تکی زبان استعمال کرکے سیاستدانوں کو بدنام کیا جا رہا ہے، اس طرح ٹارگٹ بنانے سے جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتاہے۔
طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان بار بار سیاستدانوں کوکرپٹ کہتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہےکہ کرپشن میں بیورکریٹس سرفہرست ہیں۔ اصغر خان کیس کے حوالے سے سوال پر وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعظم بھی اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔