19 مئی ، 2012
کراچی…کراچی، حیدر آباد، نوری آباد اور ارد گرد کے علاقوں میں گرد آلود طوفان سے حد نظر کم ہو گئی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید متاثر ہو ئی۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرد آلود طوفان چند گھنٹوں تک جاری رہے گااور یہ سلسلہ کچھ دیر میں تھم جائے گا،جبکہ یہ طوفان کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں ہے اور نوری آباد، حیدر آباد اور دیگر علاقوں میں بھی طوفان موجود ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ہلکی اور تیز ہواوٴں کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہے گا،وقتی طور پر ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے،یہ آندھی اور طوفان گرمی کی وجہ سے ہے۔