19 مئی ، 2012
کراچی… کراچی سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں گرد آلود طوفان اور اس کے نتیجہ میں بجلی کے تار گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ جیو ٹی وی کے مطابق سول اسپتال کراچی میں عیادت کے لئے آنے والوں کے لئے بنایا گیا شیڈ گرنے سے 2افرادزخمی ہو گئے ،اسپتال ذرائع نے واقعے میں دوافراد کے زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ریسکیوذرائع نے واٹرپمپ کے قریب تیزہواکے باعث ٹین کی چھت اڑنیکی اطلاع دی ہے،کراچی کے ہی علاقے قلندریہ چوک کے قریب دیوار گرنے کے باعث دو خواتین زخمی ہوگئیں۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرد آلود طوفان چند گھنٹوں تک جاری رہے گااور یہ سلسلہ کچھ دیر میں تھم جائے گا،جبکہ یہ طوفان کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں ہے اور نوری آباد، حیدر آباد اور دیگر علاقوں میں بھی طوفان موجود ہے تاہم کراچی میں تیز بارش کا امکان کم ہے ۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ہلکی اور تیز ہواوٴں کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہے گا،وقتی طور پر ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے،یہ آندھی اور طوفان گرمی کی وجہ سے ہے۔