دنیا
19 مئی ، 2012

اٹلی میں فیشن اسکول پر بموں سے حملہ، ایک طالبہ ہلاک، متعدد زخمی

اٹلی میں فیشن اسکول پر بموں سے حملہ، ایک طالبہ ہلاک، متعدد زخمی

روم … اٹلی میں ایک فیشن اسکول پر جرائم پیشہ گروہ کے بم حملے میں ایک طالبہ ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اٹلی کے جنوبی شہر برائندیسی میں اطالوی مافیا سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ نے ایک ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے مرکزی گیٹ پر بموں سے حملے کئے جس کے نتیجے میں ایک 16 سالہ طالبہ ہلاک اور 9دیگر افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 8 طالبات بتائی گئی ہیں۔ اطالوی پولیس کے مطابق شہر میں جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے اپنی نوعیت کی یہ پہلی کارروائی ہے۔ مافیا کی یہ کارروائی 1992ء میں سسلی میں ہونے والے بم دھماکوں کے 20 سال گزرنے کے موقع پر کی گئی ہے جبکہ نشانہ بننے والے انسٹی ٹیوٹ کو مافیا کے خلاف سرگرم پراسیکیوٹر اور اس جج کی بیوی سے منسوب کیا گیا تھاجو ان دھماکوں میں ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :