19 ستمبر ، 2015
بدین.......بدین میں وڈیرے نے 70 سالہ خاتون سے غیرانسانی سلوک کیا ہے۔وڈیرے نے ایک مردہ کتے کی لاش بوڑھی خاتون کے گلے سے باندھ دی۔
گاؤں میاں ملوک کا وڈیرہ گھر کے سامنے مردہ کتا دیکھ کر مشتعل ہوگیا تھا، اس نے مردہ کتے کو دوپٹے سے باندھ کر خاتون کے گلے سے باندھ دیا، اس طرح مردہ کتے کو گاؤں سے باہر پھنکوایا، اب خاتون کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
علاقے کے تھانیدار کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 12 ستمبر کوپیش آیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں وڈیرے سے جان کا خطرہ ہے۔