پاکستان
19 ستمبر ، 2015

لاہور :اسکول فیسوں میں من مانے اضافے کیخلاف احتجاج جاری

لاہور :اسکول  فیسوں میں من مانے اضافے کیخلاف احتجاج جاری

لاہور........لاہورمیں نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں آئے روز اضافوں کے خلاف والدین کا احتجاج اور چیخ و پکار رائیگاں جاتی دکھائی دے رہی ہے،حکومت کے واضح احکامات کے باوجود نجی اداروں کے مالکان کے کان پر جوں رینگتی نظر نہیں آ رہی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کئی روزسے،نجی اسکولوں کے طلباء کے والدین سڑکوں پر ہیں، پریشانی اور ذہنی اذیت ایک ہی، بچوں کی ہر دم بڑھتی فیسوں کی،شہر میں جہاں بھی جائیں، والدین نجی اسکولوں کی انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج، نعرے بازی۔

مظاہرے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ فیسوں میں اضافہ کسی طور قبول نہیں، حکومت اپنے احکامات پر عمل درآمد کرائے، نجی اسکولوں کو والدین کی کھال اتارنے سے روکے۔

من مانی فیسیں وصول کرنے والے اسکولوں کے اندر یہ عالم کہ کلاس رومز میں اے سی تو موجود مگر چلنے کے قابل نہیں، بچوں نے سارا حال بتا دیا۔ والدین کہتےہیں کہ حکومت سرکاری اسکولوں کا معیار بہتر بنائےیا نجی اسکولوں کوکسی قانون کاپابند بنائے، فیسوں کےحوالےسے قانون سازی بھی کی جائے۔

مزید خبریں :