دنیا
19 ستمبر ، 2015

’’اوباما مسلمان تھے‘‘ کے تنازع پر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا سامنا

’’اوباما مسلمان تھے‘‘ کے تنازع پر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا سامنا

واشنگٹن......امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کی ریلی میں اوباما کیخلاف نفرت انگیز باتوں پرنئےتنازع نےجنم لیا ہے، نفرت انگیز باتوں پرامریکی صدارت کے ریپبلکن امیدار ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقیدکا سامنا ہے ، مذہبی تعصب سے مبنی بیان پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ سامنے آرہا ہے ۔ایک برطانوی اخبار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نیو ہیمپشائر میں ایک تقریب میں موجود تھے ،جہاں ایک شخص نے کہا کہ صدر بارک اوباما مسلمان تھے اور امریکی نہیں تھے، اس شخص نے امریکا میں مسلمان کمیونٹی کے خلاف نفرت کا اظہار بھی کیا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا واضح جواب دینے کے بجائے معاملے کو گول مول انداز میں ختم کردیا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس طرز عمل پر شدید تنقیدکی جا رہی ہے اور مشورہ دیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ رویہ غیر مناسب تھا اور اس کے لیے انھیں معذرت کرنی چاہیے۔

مزید خبریں :