پاکستان
19 ستمبر ، 2015

سلیمان لاشاری قتل کیس، پراسیکوٹر اور مدعی مقدمہ کے وکیل کو نوٹس

 سلیمان لاشاری قتل کیس، پراسیکوٹر اور مدعی مقدمہ  کے وکیل کو نوٹس

کراچی......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نےسلیمان لاشاری قتل کیس میں پراسیکوٹر اور مدعی مقدمہ کے وکیل کو21 ستمبر کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

سلیمان لاشاری قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم سلمان ابڑو کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کو ان کے مدعی کے خلاف کیس چلانے کا اختیارنہیں کیس جوئنائیل سسٹم کے تحت عام عدالت میں چلایا جائے۔

عدالت نے پراسیکوٹر اور مدعی مقدمہ کے وکیل کو21ستمبر کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔8مئی 2014 کو سلیمان لاشاری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا تھا جس کے الزام میں سلمان ابڑو سمیت 4پولیس اہلکار گرفتار ہیں۔

مزید خبریں :