27 جنوری ، 2012
سکھر…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ لڑاوٴاورسیاست بازی کروکی سیاست اب ختم ہوگئی ہے،اردوبولنے والے سندھی اورسندھی بولنے والے سندھی ایک پنڈال میں متحدہیں،آج کاجلسہ سکھرکی تاریخ کاسب سے بڑاجلسہ ہے۔سکھر میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ آج سکھرشہرمیں عوام کاسیلاب ہے،16لڑاوٴاورسیاست بازی کروکی سیاست اب ختم ہوگئی ہے،اردوبولنے والے سندھی اورسندھی بولنے والے سندھی ایک پنڈال میں متحدہیں اورجلسے میں تمام زبان بولنے والے اورتمام مذہب والے افرادموجود ہیں، تمام افرادایک خاندان کی طرح جلسے میں موجودہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں شیعہ اور سنیوں کو لڑانے کی سازش کی جارہی ہے، جاں بحق وکلاء کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں، وکلاء اور صحافی برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں امن و امان کو بہتر بنایا جائے۔ الطاف حسین نے کہا کہ کوئی نیا پرانا سندھی نہیں سب برابر ہیں، اقلیت کے لفظ سے مجھے نفرت ہے۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد قوم پرستوں کی سیاست ناکام ہوگئی ، متحدہ سندھ کی تقسیم نہیں چاہتی،سندھ کی عزت مجھے اپنی جان سے زیادہ عزیزہے،آج سندھ کورہزن کی نہیں رہبرکی ضرورت ہے،2322الطاف حسین کچھ اورنہیں صرف جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ چاہتاہے،اردواورسندھی بولنے والے ایک دوسرے کی مددکریں گے۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ قومی خزانے میں70فیصدحصہ سندھ سے ڈالاجاتاہے، اگرسندھ والے 70 فیصد حصہ نہ دیں تو کیا 30 فیصد سے ملک چل جائے گا۔ الطاف حسین نے غلام محمد مہر میڈیکل کالج کی حالت بہتر بنا کر سکھر کے طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ سکھر میں ریلوے کا نظام تباہ ہوگیا اسے خصوصی فنڈز سے بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر میں عالمی معیار کی یونیورسٹی اور کالج قائم کئے جائیں۔ الطاف حسین نے سکھر پریس کلب کے لئے 10 لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی سکھر کی آدھی سے زیادہ آبادی صاف پانی سے محروم ہے سکھر میں پانی، صحت سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں منصوبوں کے لئے فنڈز دیں۔