دنیا
20 مئی ، 2012

اوباما کے مرکزی انتخابی دفتر پر حملے کی سازش ، تین افراد گرفتار

شکاگو ... امریکی صدر بارک اوباما کے مرکزی انتخابی دفتر پر حملے کی سازش کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ا سٹیٹ اٹارنی Anita Alvarez نے صحافیوں کو گرفتا رافراد سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نیٹو کانفرنس کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرین نہیں ، وہ مقامی دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے بتایا کچھ مظاہرین کا ہدف امریکی صدر کا کمپین ہیڈ کواٹر اور میئر Rahm Emanuel کا گھر تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف کافی ثبوت ہیں وہ پیٹرول بم تیار کر رہے تھے اور نیٹو کانفرنس کے دوران افراتفری پھیلانے کا منصوبہ تھا۔

مزید خبریں :