دنیا
20 ستمبر ، 2015

پوپ فرانسس تاریخی دورے پر کیوبا پہنچ گئے

پوپ فرانسس تاریخی دورے پر کیوبا پہنچ گئے

ہوانا .......پوپ فرانسس کیوبا کے تاریخی دورے پر ہوانا پہنچ گئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہوانا پہنچنے پر پوپ فرانسس نے طویل عرصے تک مخاصمانہ رویہ رکھنے کے بعد امریکا و کیوبا کے درمیان دوستی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ساری دنیا کے لئے مفاہمت کی ایک مثال ہے جس سے ہمارے اندر امید کی کرن پیدا ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہوانا آمد پر کیوبا کے صدر راول کاسترو نے ایئر پورٹ پر پوپ فرانسس کا استقبال کیا اور پوپ کو یقین دلایا کہ کیوبا کے آئین میں آزادی مذہب کو مقدس مقام حاصل ہے۔

کیوبا کے سہ روزہ دورے میں پوپ فرانسس ہوجن اور سانتیاگو کے شہروں کا سفر کریں گے جہاں وہ مختلف اجتماعات سے خطاب اور دونوں شہروں میں کیتھولک مذہبی شخصیات سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ واشنگٹن کے لئے روانہ ہوں گے۔

مزید خبریں :