دنیا
20 ستمبر ، 2015

حج میں رکاوٹ پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی، شہزادہ محمد

حج میں رکاوٹ پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی، شہزادہ محمد

ریاض........سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ حج کے موقع پر امن وامان کو یقینی بنانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ،دوران حج کسی شرپسند کو مناسک حج کی ادائی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شہزداہ محمد بن نائف نے ریاض میں حج انتظامات سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج ایک عبادت ہے اس دوران کسی کو اپنے مخصوص نظریات کے تحت سیاست بازی کی اجازت دی جائے گی اور نہ کسی قسم کے پروپیگنڈے کو برداشت کیا جائے گا۔

ولی عہد جو حج کے سپریم کمیشن کے سربراہ بھی ہیںنے کہا کہ حکومت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی قیادت میں رواں سال کے موسم حج کو ہر صورت میں کامیاب بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ توسیع حرم کے بعض منصوبوں کی تکمیل کے بعد حرم مکی میں حجاج کرام کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1436ھ کے حج کے موقع پر بھی سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ دہشت گردی کی ہر قسم کی سازش کو پوری ریاستی طاقت سے ناکام بنایا جائے گا۔اور کسی شرپسند کو اپنی غیرمتعلقہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :