22 ستمبر ، 2015
بارسلونا.....شفقت علی رضا...... قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا سے ڈیجیٹل پاسپورٹ کے اجراء کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا، جس کے ساتھ ہی پہلا مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ مقررہ وقت میں پاکستان سے تیار ہو کر بارسلونا پہنچ جائے گا ۔
قونصلیٹ آفس بارسلونا میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے مشینری ایکسپرٹ شہزاد مسعود خان بارسلونا پہنچے تو پاکستانی کمیونٹی نے ان کا پرجوش استقبال کیاکیونکہ بارسلونا سے سفارت خانہ پاکستان میڈ ریڈ ڈیجیٹل پاسپورٹ بنوانے کے لئے جانا پڑتا تھاجس پر وقت کے ضیاع کے ساتھ ساتھ سیکڑوں یورو خرچ ہوتے تھے۔ اب قونصلیٹ بارسلونا سے نارمل پاسپورٹ چار ہفتوں میں جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ دو ہفتوں میں ملا کرے گا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے قونصلیٹ جنرل آف بارسلونا میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی مشینری نصب تھی لیکن آپریٹر کا انتظار تھا جبکہ بارسلونا اور اس کے گرد و نواح میں رہنے والی تقریباً 80ہزار پاکستانی کمیونٹی مشینری ایکسپرٹ کی تعیناتی میں تاخیر پر احتجاجی مظاہروں اور لانگ مارچ کا اعلان کر چکی تھی ۔