پاکستان
20 مئی ، 2012

پشاور اورگردونواح میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

پشاور اورگردونواح میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

پشاور…پشاور اورگردونواح میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔پشاور کے شہری علاقوں میں روزانہ چھ گھنٹوں تک بجلی بندرہتی ہے۔ تاہم نواحی علاقہ متنی اور بڈھ بیر کے بیشتر دیہاتوں میں پندرہ پندرہ گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ بجلی نہ ہونے سے ٹیوب ویل بندہیں۔ جس سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو پانی کی قلت کا بھی سامناہے۔ کئی علاقو ں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے برقی آلات بھی خراب ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :