پاکستان
20 مئی ، 2012

راول پنڈی پولیس مقابلہ،سب انسپکٹر جاں بحق، 4 ملزم ہلاک

 راول پنڈی پولیس مقابلہ،سب انسپکٹر جاں بحق، 4 ملزم ہلاک

راول پنڈی … راول پنڈی کے علاقے میال میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان مبینہ طور پر پولیس مقابلہ میں چار مفرورملزمان ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق سی پی او راول پنڈی کے حکم پر آج صبح تھانہ چونترہ کے علاقے میال میں اشتہاری ملزمان کے خلاف آج صبح آپریشن شروع کیا گیا، شروع ہونے والے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک سب انسپکٹر بھی جاں بحق جبکہ ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا ہے۔ لاشوں کو راول پنڈی منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :