دنیا
20 مئی ، 2012

شکاگو: نیٹو کانفرنس کے موقع پر مظاہرے،متعدد گرفتار

 شکاگو: نیٹو کانفرنس کے موقع پر مظاہرے،متعدد گرفتار

شکاگو…شکاگو میں نیٹو ممالک کی سربراہ کانفرنس آج شروع ہورہی ہے۔اس موقع پر شکاگو میں مظاہروں کا سلسلہ بھی ہے۔شکاگو میں نیٹو اجلاس سے پہلے ہی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا۔ نیٹو اجلاس کے مرکزی مقام تک پہنچنے سے روکنے کے لیے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔ان مظاہروں کا بلواستہ یا بلاواستہ نیٹو اجلاس سے کوئی نہ کوئی تعلق تھا۔ہفتے کو نیٹو مخالف مظاہرے میں سیکڑوں افرادشریک تھے۔ان افراد کا کہنا تھا کہ جمعہ کو حراست میں لئے گئے ان تین افراد کو رہا کیا جائے جن کو صدر اوباما کے ہیڈکواٹر پر حملے کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔جمعہ کو نرسوں کے ہونے والے ا حتجاج میں ہزاروں نرسوں نے شرکت کی۔ان نرسوں کا مطالبہ تھا کہ امریکا میں ہیلتھ کیئر سے متعلق کم سہولیات موجود ہیں۔شکاگو کے ڈاوٴن ٹاوٴن شکاگو پلازہ کے نزدیک ہونے والے ایک اور مظاہرے میں ڈھائی ہزار افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نے معاشی دشواریوں کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنے حقوق کے حصول کا مطالبہ کیا۔بدھ کو بھی شکاگو میں ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا جس کا مقصد امریکا میں معاشی بحران کے نتیجے میں عوام کو لاحق پریشانیوں کی جانب دنیا کی توجہ حاصل کرنا تھا۔


مزید خبریں :