پاکستان
20 مئی ، 2012

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور بارش کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، خیبرپختون خوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کچھ مقامات پر آندھی اور تیزہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راول پنڈی ، گجرانوالہ اور سرگودھا ڈیژن میں بارش ہوسکتی ہے۔ خیبر پختون خوا میں مالاکنڈ ،ہزارہ ،پشاور ،کوہاٹ اور بنوں ڈویژن کے مختلف مقامات پر تیز ہواوٴں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ مقامات پر بھی آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :