دنیا
23 ستمبر ، 2015

افغان فوجی اہلکارکی فائرنگ، 10ساتھی اہلکار ہلاک

 افغان فوجی اہلکارکی فائرنگ، 10ساتھی اہلکار ہلاک

کابل....... افغانستان کے شمالی صوبہ جوزجان میں افغان فوجی اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے 10ساتھی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ۔

افغان میڈیا کے مطابق نائب صوبائی گورنر عبدالرحمان محمودی نے کہا کہ ایک افغان فوجی محمد اکرم چند دوسرے طالبان عسکریت پسندوں کے ہمراہ پیدل چلتے ہوئے چیک پوائنٹ میں داخل ہوا اور اس نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی۔

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ حملہ آور مارا گیا یا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کابل حکومت نے ایک تفتیشی ٹیم واردات کے مقام پر روانہ کر دی ہے۔

مزید خبریں :