23 ستمبر ، 2015
برلن ...... جرمنی میں مشرق وسطیٰ کے لاکھوں مہاجرین کو سیاسی پناہ دیئے جانے کے بعد یہ یورپ بھرمیں سب سے بڑی مسلم اقلیت ہوگی۔
بدھ کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جرمنی میں1960ء میں ترک مہمان کارکنوں کے طور پر آباد ہونا شروع ہوئے اس کے بعد جرمنی میں افغانستان، عراق اور اب شام کے مہاجرین آباد ہونگے۔
شام سے آنے والے لاکھوں مہاجرین کے جرمنی میں سیاسی پناہ حاصل کر لینے کےبعد جرمنی میں آباد مسلمان جرمنی کی کل آبادی کا مجموعی طور پر5 فیصد ہونگے۔
جرمنی میں اسلام کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ جرمنی میں آباد مسلمانوں کی کل تعداد تقریباً50 لاکھ تک ہوسکتی ہے اوریہ مسلم اقلیت یورپ بھرکی سب سے بڑی اقلیت ہوگی جبکہ اس وقت فرانس میں سب سے بڑی مسلم اقلیت ہے جہاں پر40 لاکھ مسلمان آباد ہیں۔