23 ستمبر ، 2015
سیؤل ....... شمالی کوریا کی طرف سے حالیہ دھمکیوں کے سلسلہ میں جنوبی کوریا اور امریکی نائب وزراءدفاع کا اجلاس بدھ کو سیؤل میں منعقد ہوا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اجلاس میں شمالی کوریا کی حالیہ دھمکیوں کے تناظر میں جنوبی کوریا اور امریکا کے مابین نیوکلیئر شعبہ ، جنگی و فوجی تعاون اوردفاع کے سلسلہ میں بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کے وزراءدفاع کا یہ مذاکرات کا آٹھواں دور ہے جو کہ (آج) جمعرات کوبھی جاری رہے گا۔
مذاکرات میں جنوبی کوریائی نائب وزیر برائے دفاعی پالیسی یوجے سیونگ جبکہ امریکا کی طرف سے نائب وزیر دفاع برائے مشرقی ایشیاءابراہم ڈزک اور نائب وزیر دفاع برائے نیوکلیئر اینڈ میزائل ڈیفنس پالیسی ایلین بون نے شرکت کی۔
اجلاس کے موقع پر تعارفی کلمات میں جنوبی کوریا کے نائب وزیر برائے دفاعی پالیسی یوجے نے کہا ہے ہمارے لئے دفاع سب سے اہم ترین ہے اور ہم جنوبی کوریا کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ چاہتے ہیں۔