20 مئی ، 2012
پشاور…محکمہ داخلہ خیبر پختون خوا نے آئی جی جیل خانہ جات کو صوبے کی مختلف جیلوں میں سزا پوری کرنے والے غیرملکی قیدیوں کو فوری طور پر واپس بھیجنے کی ہدایت کی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ خیبر پختون خوا نے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی ہے کہ سزا قید پوری کرنے والے غیر ملکیوں کو فوری طور پر واپس بھیجوانے کے انتظامات کیئے جائیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے جیل انتظامیہ کو توہین عدالت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات سے بچنے کے لئے سزا پوری کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کو فوری طور پر ڈی پورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔