پاکستان
24 ستمبر ، 2015

لاہور:شہید عارف کے گھر پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا

لاہور:شہید عارف کے گھر پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا

لاہور.......سانحہ منیٰ کے شہدا میں شامل گرین ٹاؤن لاہور کے حاجی عارف کے گھر تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ حاجی عارف اپنی اہلیہ زرینہ عارف کے ساتھ فریضۂ حج اداکر نے سعودی عرب گئےتھے۔

گرین ٹاؤن لاہور کے حاجی عارف اپنی اہلیہ زرینہ عارف کے ہمراہ حج کی سعات کرنے کےبعد منیٰ میں تھے۔ مناسک حج کے دوران بھگدڑ مچی تو سیکڑوں دوسرے حاجیوں کی طرح وہ بھی حبس اورگرمی کےباعث دم توڑ گئے۔

شہید کی اہلیہ نے فون پر گھر والوں کو ان کی شہادت سے آگاہ کیا،شہید کی رہائش گاہ پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ چھوٹے بیٹے کا کہنا تھا کہ ابو کی اچانک وفات بڑا صدمہ ہے، عید پر ان کی یادشدت سے آئےگی۔

بڑے بیٹے کا کہناتھاکہ امی کافون آیا، شدت غم سے وہ صرف اتنا ہی بتاسکیں کہ تمہارےابو دنیا میں نہیں رہے۔شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ بھائی کی شہادت اللہ کی مرضی ہے۔

مزید خبریں :