24 ستمبر ، 2015
دبئی.......دبئی میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےنماز عید زرداری ہاؤس میں ادا کی۔ پولیس افسر راؤ انوار نے بھی آصف زرداری کےساتھ عید کی نمازاداکی۔
دیگر کئی ممالک کی طرح دبئی میں بھی آج عیدالاضحیٰ منائی گئی۔ سابق صدر زرداری کے ہمراہ نماز عید میں بلاول بھٹو، رحمان ملک، لطیف کھوسہ، مظفر ٹپی اور شرجیل میمن بھی موجود تھے۔