پاکستان
25 ستمبر ، 2015

محرم کے باعث بلدیاتی انتخابات ایک ماہ آگے ہوجائیں تو قباحت نہیں ، عابد شیر

محرم کے باعث بلدیاتی انتخابات ایک ماہ آگے ہوجائیں تو قباحت نہیں ، عابد شیر

فیصل آباد.........وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کاکہناہےکہ محر م الحرام میں سیکیورٹی خدشات ہیں ۔اگر پنجاب میں بلدیاتی انتخا بات کے انعقاد میں ایک ماہ کی تاخیر ہوجائے گا اس میں قباحت نہیں ہے۔

فیصل آباد کے خالدہ پارک میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیاسے گفتگو میں عابد شیر علی کاکہنا تھاکہ تبدیلی کانعرہ لگانےوالے افراد اب راہ فرار اختیار کررہے ہیں اور انھیں اب بلدیاتی انتخابات میں امیدوار نہیں مل رہے ہیں ۔

انھوں نے یہ عید پشاور سانحہ میں شہید ہونےوالوں کے نام منسوب کرتے ہوئے کہاکہ جو لوگ پاکستانیوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اب ان کےخاتمے کا وقت آگیاہے۔

پاک فوج کےجوان اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرکےملک کی حفاظت کررہےہیں۔حکومت دہشت گردوں اوربھتہ خوروں کا خاتمہ کرکےدم لیں گے۔

مزید خبریں :