25 ستمبر ، 2015
پشاور .......پشاور کے نواحی علاقہ پشتخرہ میں سرچ آپریشن کے دوران 40 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیاگیا۔ 9 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق عیدالاضحی کے پہلے دن شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشتخرہ میں سرچ آپریشن کیاگیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 9 افغان باشندوں سمیت 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ سرچ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز اور لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔