پاکستان
25 ستمبر ، 2015

نوشہرو فیروز میں گاڑی الٹ گئی، ایک ہی خاندان کے3افراد جاں بحق

نوشہرو فیروز میں گاڑی الٹ گئی، ایک ہی خاندان کے3افراد جاں بحق

نوشہرو فیروز.......نوشہرو فیروز میں گاڑی الٹ گئی۔حادثے میں ایک ہی خاندان کے3افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔مرنےوالوں میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں ۔

پولیس کےمطابق قومی شاہراہ پر ایس پی آفس کے قریب تیز گاڑی الٹ گئی۔جس کے نتیجے میں خاتون اور بچہ سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ بچی سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔مرنےاور زخمی ہونےوالے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

حادثےمیں متاثرہ تمام افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

مزید خبریں :