25 ستمبر ، 2015
لاہور.....سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمیں ذاتی خواہشات ترک کر کے ملک و قوم کی ترقی کیلئے متحد ہو جانا چاہئے ، اب ہمیں احتجاجی دھرنوں کی سیاست چھوڑ کر ملک کو درپیش چیلنجز کیلئے متحد ہونا ہو گا۔
جامعہ نعیمیہ لاہور میں نماز عید کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا ، ہمیں بھی اپنا رویہ تبدیل کر لینا چاہیے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے علاوہ اگر پنجاب میں بھی کرپشن ہے تو نیب کو یہاں بھی کارروائی کرنی چاہئے ، کرپشن جہاں بھی ہو اسے ختم کرنا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف امریکی دورے میں بھارتی وزیراعظم سمیت عالمی رہنماوں کو ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات رکھنے کی پاکستانی خواہش سے باور کرائیں گے۔